شاہ رخ خان اور سہانا کی ایکشن تھرلر فلم ’کنگ’ کی شوٹنگ کب شروع ہوگی

’کنگ‘ باپ اور بیٹی کو ایک خطرناک انڈرورلڈ کی دنیا میں لے جائیگی جہاں ان کا مقابلہ ابیشیک بچن کے کردار سے ہوگا


ویب ڈیسک September 13, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم 'کنگ' کی شوٹنگ اگلے سال جنوری 2025 میں ممبئی سے شروع ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ہدایتکار سجوئے گھوش ہیں اور پروڈیوسر سدھارتھ آنند اور ممتا آنند ہیں۔

'کنگ' باپ اور بیٹی کو ایک خطرناک انڈرورلڈ کی دنیا میں پیش کرے گی جہاں ان کا مقابلہ ابھیشیک بچن کے کردار سے ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ ممبئی کے بعد یورپ میں طویل شیڈول کے ساتھ مکمل کی جائے گی۔

یورپ کے نئے اور خوبصورت مقامات کو فلم کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ شاندار ویژولز کے ساتھ ایکشن سینز کو بہترین انداز میں پیش کیا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |