بنوں سے ایک اور پولیس اہلکار کی لاش برآمد


پولیس اہلکار لکی مروت میں تعینات تھا—فوٹو: فائل
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں باران ڈیم میں جان بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت فہیم اللہ ولد اکبر علی کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق حدری ممند خیل بنوں سے ہے۔
کے پی پولیس کے شہید اہلکار فہیم پولیس کانسٹیبل ایلیٹ فورڈ لکی مروت پلاٹون میں تعینات تھا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس 18 ستمبرکو پشاور میں ہوگا اوراجلاس میں پولیس کے احتجاج سمیت دیگر مسائل پرغور کیا جائے گا۔