’کبھی سوچا نہ تھا راجیش کھنہ کی بیٹی سے میری شادی ہوگی اکشے کمار

اپنی تصاویر لے کر راجیش کھنہ کے دفتر جایا کرتا تھا تاکہ کام مل سکے، اداکار


ویب ڈیسک September 13, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو مداحوں نے ہمیشہ مثالی قرار دیا ہے۔

اکشے کمار نے ایک انٹرویو میں اپنی اس غیر متوقع شادی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے اور کہا 'میں نے کبھی زندگی میں بھی نہیں سوچا تھا کہ راجیش کھنہ جی کی بیٹی سے میری شادی ہوگی'۔

اداکار نے اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ راجیش کھنہ کے دفتر کام کی تلاش میں جاتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی تصاویر لے کر جاتے تھے تاکہ انہیں کوئی کام مل جائے اور اس انتہائی عجیب کہانی کی ابتداء میں ان کی ٹوئنکل کھنہ سے شادی منفرد موڑ تھا۔

یاد رہے کہ اکشے کمار اور پریادرشن 14 سال بعد ایک نئی ہارر کامیڈی فلم 'بھوت بنگلہ' کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں