بھارت نرس نے زیادتی کی کوشش کرنے والے ڈاکٹر کا بلیڈ سے نازک حصہ کاٹ دیا

نرس نے تھانے پہنچ کر ساری روداد سنادی، ڈاکٹر اور ساتھی گرفتار


ویب ڈیسک September 13, 2024

بھارتی ریاست بہار کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر سنجے کمار نے نرس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی جس پر نرس نے نازک عضو کاٹ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر سنجے کمار نجی اسپتال کا ایڈمنسٹریٹر بھی تھا اور پہلے بھی کئی بار جنسی طور پر ہراساں کرتا رہتا تھا اور آج دو ساتھیوں کے ہمراہ نرس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی۔

ڈاکٹر سنجے کمار نرس کے کمرے میں داخل ہوا اور اسے زدوکوب کرکے جنسی زیادتی کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی جس پر نرس نے ڈاکٹر کا نازک عضو کاٹ دیا اور پولیس کے پاس پہنچ گئی۔

نرس نے تھانے میں رپورٹ دراج کرائی کہ ڈاکٹر سنجے اور ان کے دونوں ساتھی شراب کے نشے میں دھت تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے ساتھیوں کے نام سنیل کمار گپتا اور اودھیش کمار ہیں۔ تینوں کو حراست میں لے کر اسپتال کو فی الحال بند کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |