مرد کی دوسری عورتوں کو تاڑنے کی عادت رشتہ خراب کرتی ہے ایشا دیول

اداکارہ نے اس سال کے آغاز میں اپنے شوہر بھارت تختانی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک September 13, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ ایشا دیول نے کہا ہے کہ مرد کی تانک جھانک کی عادت رشتہ خراب کرنے کی بڑی وجہ ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہ جب آپ اور دوسرا شخص ایک ہی سطح پر نہ ہوں تو آپ کے درمیان موافقت نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی صورتحال میں رشتہ چلنا مشکل ہوتا ہے جہاں ایک شخص گھر بیٹھنے کا شوقین ہو اور دوسرا ہمیشہ باہر جانے کا خواہشمند ہو۔

ایشا دیول نے بتایا کہ دوستی کو کامیاب رشتے کی بنیاد مانا جانا چاہیے اور ہر انسان کو اپنی جگہ اور وقت کا احترام دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے اس سال کے آغاز میں اپنے شوہر بھارت تختانی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، ایشا اور بھارت کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں