مہیمہ چوہدری نے کینسر کے علاج کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا حنا خان

حنا خان نے اپنی ساتھی اداکارہ کو ان کی سالگرہ پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا

فوٹو : انسٹاگرام

کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنی ساتھی اداکارہ اور کینسر سے بچنے والی مہیمہ چوہدری کو ان کی سالگرہ پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

حنا خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پہلے کیموتھراپی سیشن کی تصاویر شیئر کیں جب مہیمہ نے ان سے اسپتال میں ملاقات کی تھی۔

اداکارہ نے مہیمہ چوہدری کے بارے میں لکھا کہ وہ کیسے ان کی زندگی کے سب سے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہیں اور انہیں ہمت دی۔








View this post on Instagram


A post shared by (@realhinakhan)






حنا خان نے لکھا 'وہ ایک ہیرو ہیں، ایک سپر ہیومن بینگ۔ انہوں نے میرے سفر کو اپنے سفر سے زیادہ آسان بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔'

حنا خان نے جون میں کینسر کی تشخیص کے بعد سے اپنی جدوجہد کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے اور ان کے ساتھ اپنی کہانی شیئر کی ہے۔
Load Next Story