مستقبل کی معیشت ٹیکنالوجی پر منحصر ہے احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی نے سپارکو پاکستان کے اسپس پروگرام کا جائزہ لیا

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مستقبل کی معیشت ٹیکنالوجی پر منحصر ہے، ملکی ترقی کے لیے پالیسی کا تسلسل جاری رکھنا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے سپارکو پاکستان کے اسپس پروگرام کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مستقبل کی معیشت ٹیکنالوجی پر منحصر ہے، خلائی ترقی ملکی استحکام کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے پالیسی کا تسلسل جاری رکھنا ضروری ہے، 2018 میں ایم ایم 1 معاہدے پر دستخط کیے، یہ منصوبہ پاکستان میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام اولین ترجیح ہے، اور خلائی ٹیکنالوجی کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے، ٹیکنالوجی میں جدت لانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی تمام شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ وابستہ ہے، خلائی ٹیکنالوجی سے منصوبوں کی لاگت کو کم کرنے اور بروقت مکمل کرنے میں مدد ملی۔ جیو اسپیشیل ٹیکنالوجی نے قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد کی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی نے مزید کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی کا موسمیاتی تبدیلی، وسائل کی نگرانی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے شعبوں کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ہے۔

احسن قبال نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے پالیسی کا تسلسل جاری رکھنا ضروری ہے، پاکستان وہ اہداف حاصل نہیں کرسکا جو دیگر ممالک نے اپنی پالیسیوں کے تسلسل کی وجہ سے حاصل کیے۔
Load Next Story