منکی پاکس کی روک تھام کیلیے اقدامات مزید سخت کردیے گئے

  کراچی: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ملکی ہوائی اڈوں پر منکی پاکس روک تھام اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق جناح انٹرنیشنل پر بی ایچ ایس اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا، جہاں اب ایک کے بجائے دو ڈاکٹر ہمہ وقت ڈیوٹی پرموجود ہوں گے، اسی طرح طبی معاونین کی تعداد 5 سے بڑھا کر 8 تا 10کردی گئی ہے۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اگست کے دوران ایک لاکھ چھیالیس ہزار سات سو بائیس مسافروں کی اسکریننگ ہوئی، نگرانی کےآغاز سےاب تک صرف ایک مسافرکومشتبہ پایا گیا، مذکورہ مسافر31اگست کو رپورٹ ہوا تھا۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق ہربین الاقوامی پرواز کے بعد امیگریشن اور لاؤنج ایریا میں دوسے تین بار جراثیم کش اسپرے کیا جارہا ہے، مشتبہ مسافروں کی چیکنگ اورآئیسولیشن کے لئےمزید ایک ایک کیبن نصب کردیا گیاہے۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ بین الاقوامی آمد واک وے ایریا میں بھی اگاہی اسٹینڈیز رکھ دی گئی ہیں جبکہ ہوائی اڈے پر ریسورس سینٹرمیں مز یدآگاہی سیشنز کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔