کراچیفیکٹری میں لگی آگ پر 10 گھنٹےبعد قابو پالیا گیا

احتیاط کے طورپرفیکٹری کی بجلی منقطع کردی گئی اور کیمیکل فوم بھی آگ بجھانے میں استعمال کیا گیا

احتیاط کے طورپرفیکٹری کی بجلی منقطع کردی گئی اور کیمیکل فوم بھی آگ بجھانے میں استعمال کیا گیا، فوٹو : ایکسپریس نیوز

لاہور:
شیرشاہ کی آئل فیکٹری میں لگی آگ پر 10 گھنٹےبعد قابو پالیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پراچہ چوک کے قریب واقع خوردنی تیل تیارکرنے والی فیکٹری میں رات ڈھائی بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر محکمہ فائر بریگیڈ ، کے پی ٹی ، سول ایوی ایشن ،ریلوے ، پاک فضائیہ اورکنٹونمنٹ کی ٹیمیں سمیت تمام اداروں کا عملہ درجنوں فائر ٹینڈرز ،دو اسنارکلز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی جبکہ فیکٹری میں موجودتمام ملازمین کوبحفاظت باہرنکال لیاگیا۔


فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع چوکیدار نے دی جس پر فائربریگیڈکاعملہ موقع پرپہنچ گیا ،ابتدائی طورپردوگاڑیوں کی مددسے آگ پرقابوپانے کی کوشش کی گئی لیکن آگ اندرہی اندرپھیلنے کے باعث پوری فیکٹری دھوئیں کی لپیٹ میں آگئی جس سےآگ بجھانے میں دشواری کاسامنا کرنا پڑا جبکہ تین فائرمین دھوئیں سے بےہوش ہوچکے ہیں۔

احتیاط کے طورپرفیکٹری کی بجلی منقطع کردی گئی اور کیمیکل فوم بھی آگ بجھانے میں استعمال کیا گیا ،فوری طورپرآگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
Load Next Story