ہزار سے زائد بیماریوں کی قبل از وقت تشخیص کرنے والی ٹیکنالوجی

ملٹن نامی کمپیوٹر الگوردم پورے اعتماد کے ساتھ برسوں بعد ہونے والی بیماری کے متعلق پیش گوئی کرتا ہے


ویب ڈیسک September 14, 2024

ایک نئی تحقیق کے مطابق ایک نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی ہزار سے زیادہ بیماریوں کی تشخیص علامات ظاہر ہونے سے کافی عرصہ قبل کر سکتی ہے۔

ملٹن نامی یہ کمپیوٹر الگوردم مریضوں کے معائنے کے نتائج کا جائزہ لیتا ہے اور ڈیٹا میں موجود پیٹرن کی نشان دہی کرتا ہے اور پورے اعتماد برسوں بعد کے ساتھ ہونے والی بیماری کے متعلق پیش گوئی کرتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کا آلہ تیار کرنے والی دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا کا کہنا ہے کہ اس آلے سے زیادہ موثر اور ٹارگٹڈ علاج کی تیاری میں تیزی آئے گی۔

تاہم، یہ دیگر محققین کے لیے ڈیٹا کو باآسانی دستیاب بھی بناتا ہے، جو بیماری روکنے کے لیے ڈائگنوسٹک ٹیسٹ تیار کر سکتے ہیں تاکہ ابتدائی مراحل میں علاج کیا جا سکے گا۔

تحقیق کے لیے آسٹرزینیکا نے یو کے بائیو بینک سے حاصل شدہ پانچ لاکھ افراد کا ڈیٹا استعمال کیا۔

ملٹن نے ڈیٹا سے 67 معمول کے کلینیکل بائیو مارکر (جس میں خون اور پیشاب کے ٹیسٹ کا تفصیلی نتیجہ، بلڈ پریشر اور نظامِ تنفس کی کارکردگی کے ساتھ وزن، عمر اور جنس جیسے عوامل شامل تھے) کا جائزہ لیا۔

ملٹن نے خون ک پلازما میں پائے جانے والے تین ہزار پروٹینز کے لیے 50 ہزار بائیو بینک رضاکاروں کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا۔ یہ پروٹین جسم کے متعدد افعال (بشمول مدافعتی اور ہارمونل نظام) میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں