تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے زمان آباد میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت سجاد کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، 2 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
دریں اثنا گلشن اقبال نیپا فلائی اوور پر فائرنگ کے واقعہ میں 50 سالہ عبدالحمید نامی شہری زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے قریب ہی واقع نجی اسپتال پہنچایا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو کمر پر گولی لگی تھی جسے نجی اسپتال سے بعدازاں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔