وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آصف درانی نے مئی 2023 میں عہدہ سنبھالا تھا اور حالیہ پاک افغان کشیدگی میں وہ بہتر انداز میں کارکردگی نہ دکھا سکے


ویب ڈیسک September 14, 2024
فوٹو- فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف درانی نے گزشتہ سال مئی 2023 میں عہدہ سنبھالا تھا اور حالیہ پاک افغان کشیدگی میں وہ بہتر انداز میں کارکردگی نہ دکھا سکے ۔

ذرائع کے مطابق آصف درانی نے بدھ کو اپنا دفتر چھوڑ دیا تھا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاکستان کا افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ کی آسامی خالی ہے اور جلد ہی تعیناتی کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں