بنگلادیشی کرکٹر نے انعامی رقم رکشہ ڈرائیور کے اہلخانہ کو عطیہ کردی

بنگلادیشی کرکٹر مہدی حسن میراز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی انعامی رقم جاں بحق رکشہ ڈرائیور کے اہل خانہ کو عطیہ کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کیخلاف احتجاجی مظاہروں میں جاں بحق ہونیوالے رکشہ ڈرائیور کی فیملی سے تعزیت اور پاکستان کیخلاف تاریخی فتح کے بعد حاصل ہونے والی انعامی رقم اہل خانہ کو عطیہ کردی۔

سیاسی تحریک کے دوران پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش سے تاریخی شکست؛ پاکستانی ٹیم نے 69 سالہ تاریخ پلٹ دی

سیریز میں فتح کے بعد بنگلادیشی کرکٹر نے ایوارڈ کو مرحوم رکشہ ڈرائیور کے نام کیا تھا اور گھر کے واحد کفیل کیلئے امداد کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش سے سیریز ہارنے کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں تنزلی

واضح رہے کہ بنگلادیشی ٹیم پاکستانی کیخلاف تاریخی فتح کے بعد بھارت کیساتھ اپنا پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر کو کھیلے گی۔