علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک September 14, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنا کی درخواست منظور ہو گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی، جس میں علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے ۔


دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔


بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں