جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں کا بہنوں پر بہیمانہ تشددگلی میں گھسیٹا
جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنے والی بہنوں کو بھائیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ متاثرہ بہنوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بہنوں کو گلی سے باہر بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا،تشدد سے ایک خاتون بے ہوش ہوگئی۔
15 پر کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس اور ریسکیو کو فوری طور پر موقع پر بھجوایا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 2 بہنوں نے بھائیوں سے جائیداد میں حصہ مانگا تھاجس پر طیش میں آکر بھائی اور بھابیوں نے دونوں بہنوں پر تھپڑوں اور اینٹوں سے بہیمانہ تشدد شروع کردیا۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کیس کی پیروی کرتے ہوئے زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے اسپتال بھجوایا۔ ترجمان کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔