عدالتی اصلاحات کی منظوری وزیراعظم نے ن لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

حکومت کی ارکان کو مکمل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت، جے یو آئی (ف) کی حمایت کے لیے حکومت متحرک


ویب ڈیسک September 14, 2024
(فوٹو: فائل)

عدالتی اصلاحات کی منظوری کے حوالے سے وزیراعظم نے ن لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔


ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات پر پیکیج اور پارلیمان سے منظوری کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔


اجلاس کے بعد ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشایئہ بھی دیا جاے گا ، جس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان کو بھی دعوت دی جاے گی۔ حکومت کی جانب سے پارلیمان میں آئینی ترمیم اتوار کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


حکومت نے ارکان کی مکمل حاضری کو یقینی بنا نے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعظم نے حکومتی اتحاد کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو پیر تک اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے لیے بھی متحرک ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں