قومی شاہراہ ژوب پر بس کھائی میں جا گری، جس میں 5 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے براستہ ژوب کوئٹہ جا رہی تھی کہ دانہ سر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔
امدادی اہل کاروں نے زخموں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ٹراما سینٹر ژوب منتقل کیا جب کہ لاشوں کو بھی اسپتال پہنچا دیا گیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔