کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

مسافر نے بیگ کے خفیہ خانوں میں 1.17 کلو کرسٹل آئس چھپا رکھی تھی، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی

پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل انٹرنیشنل ڈیپارچر پر کارروائی کی (فوٹو: اسکرین گریب)

ائرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل انٹرنیشنل ڈپارچر پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں کرسٹل آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔



ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز فیصل خان کے مطابق مسافر عبدالقادر منصوری گلف ائر کی پرواز جی ایف 0751 سے بحرین جارہا تھا اور اے ایس ایف اور اے این ایف چیکنگ کاؤنٹرز عبور کرچکا تھا۔ کسٹمز حکام نے شک کی بنا پر مسافر کے سامان کی اسکیننگ کرائی۔


دوران چیکنگ مسافر کے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 1.17کلو کرسٹل آئس برآمد ہوئی، جس کی مالیت 2کروڑ روپے سے زائد ہے۔


حکام نے مقدمہ درج کرکے مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔

Load Next Story