اسلام آباد جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ایک ارب سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد

8 ماہ میں مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے نقدی، زیورات، موبائل فونز، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں


ویب ڈیسک September 14, 2024
وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں (فوٹو: فائل)

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔


ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران 01ارب 40کروڑ 16لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔


گزشتہ 8 ماہ کے دوران پراپرٹی مقدمات میں ملوث 3163ملزمان سمیت سنگین جرائم ،ڈکیتی /سرقہ بالجبر, کار وموٹر سائیکل چوری میں ملوث 496گینگز کے1175ارکان کو گرفتار کیا گیا۔


گرفتار ملزمان کے قبضے سے نقدی ، طلائی زیورات، مال مسروقہ ،موبائل فون ، 326گاڑیاں اور584موٹر سائیکلز برآمد کر لی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |