آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں کریڈٹ کی ماہانہ رپورٹس مانگ لیں

تیسرے اقتصادی جائزہ کے تحت آئی ایم ایف کوماہانہ اورسہ ماہی بنیادوں پررپورٹس فراہم کرنا ہوں گی۔


Irshad Ansari July 12, 2014
تیسرے اقتصادی جائزہ کے تحت آئی ایم ایف کوماہانہ اورسہ ماہی بنیادوں پررپورٹس فراہم کرنا ہوں گی۔فوٹو: فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈنے پاکستان سے ٹیکس وصولیوں،ٹیکس کریڈٹ بارے ماہانہ بنیادوں پرجبکہ آڈٹ اورامپورٹ ڈیٹاسمیت دیگر اہم اقتصادی اعداد وشمار بارے سہ ماہی بنیادوںپررپورٹس مانگ لیں۔

ایکسپریس کودستیاب دستاویزکے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے فیڈرل بورڈآف ریونیوسمیت دیگر وزارتوں کو لیٹر لکھا گیا ہے جس میں آئی ایم ایف کیساتھ دبئی میںہونیوالے مذاکرات میں طے پانیوالی شرائط کاحوالہ دیاگیااورکہاگیاکہ تیسرے اقتصادی جائزہ کے تحت آئی ایم ایف کوماہانہ اورسہ ماہی بنیادوں پررپورٹس فراہم کرناہونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں