پوپ فرانسس کی امریکی صدارتی انتخاب پر تنقید ٹرمپ اور کملا برائی قرار

امریکی ووٹرز کو اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا، پوپ فرانسس

امریکا میں صدارتی انتخاب نومبر میں ہوگا:فوٹو:فائل

رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ اورکملا ہیرس کو چھوٹی اوربڑی برائی قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی ووٹرز صدارتی انتخاب میں دو برائیوں میں سے چھوٹی برائی کا انتخاب کریں۔ ووٹرز کو اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا۔


پوپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اورکملا ہیرس ان دونوں میں سے کون چھوٹی برائی ہے۔ یہ فیصلہ امریکی عوام کو خود کرنا ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پنا گزینوں کے خلاف پالیسیاں اور کملا ہیرس کی اینٹی ایبورشن لا کی حمایت یہ دونوں انسانی زندگی کے خلاف ہیں۔پوپ فرانسس ماضی میں بھی سیاسی معاملات پر اظہار خیال کرتے رہے ہیں۔

پیو ریسرچ کے مطابق امریکی رومن کیتھولک مسیحیوں کی 2020 کے صدارتی انتخاب میں بھی رائے منقسم رہی تھی۔ صدارتی انتخاب 2020 میں 50 فیصد کیتھولک مسیحیوں نے جو بائیڈن جبکہ 49 فیصد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔
Load Next Story