وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش

مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم کا مسودہ لانے کا مطالبہ کردیا، وزیراعظم نے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا، ذرائع

(فوٹو: فائل)

وزیراعظم نے رات گئے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں شہباز شریف نے انہیں آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش کی۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن سے گزشتہ شب ملاقات کی، جس میں انہوں نے سربراہ جے یو آئی کو حکومت میں شامل ہونے کی ایک بار پھر دعوت دی۔



یہ خبر بھی پڑھیں: جے یو آئی آئینی ترامیم کی حمایت نہیں کرے گی، فضل الرحمان کی حکومتی دعوے کی تردید


وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم کا مسودہ لانے کا مطالبہ کردیا، جس پر وزیراعظم نے انہیں پارٹی سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔


واضح رہے کہ چند روز قبل جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کی حمایت کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و جمہوریت سے متصادم قانون کی جے یو آئی سمیت کوئی اپوزیشن حمایت نہیں کرے گی۔

Load Next Story