سائیکڈیلکس ڈپریشن کے علاج میں استعمال ہوسکتا ہے ماہرین

اس سے قبل سائیکیڈیلک کو بطور علاج فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 14, 2024
[فائل-فوٹو]

حالیہ مطالعے میں پایا گیا ہے کہ 50 لاکھ سے زیادہ امریکی ڈپریشن کے علاج میں سائلو سائبین سے منسلک تھراپی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سائلو سائبین دراصل مخصوص قسم کی مشروم جسے "جادوئی مشروم" کہا جاتا ہے میں ایک فعال جزو ہے۔

سائیکڈیلکس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں اٹلانٹا میں ایموری یونیورسٹی سکول آف میڈیسن، یونیورسٹی آف وسکونسن-میڈیسن اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا-برکلے کے محققین شامل تھے۔

اس سے قبل مطالعے میں سائلو سائبین جسے سائیکیڈیلک بھی کہا جاتا ہے، کے علاج کے فوائد کو برقرار رکھا گیا تھا تاہم فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے اس سائیکیڈیلک کو بطور علاج منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سائیکیڈیلک قسم کی ادویات سوچ، مزاج اور وقت کے احساس کو عارضی طور پر بدل دیتی ہیں۔ اسے ہالوسینوجن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بصری اور سمعی تصورات کو یکسر تبدیل کر سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |