پاکستانی نژاد وکیل ضرار سہگل کو امریکا میں ’’سال کا بہترین وکیل‘‘ کا خطاب مل گیا

امریکی چیمبرزلا ڈائریکٹری نے ضرارسہگل کو ’’ایسٹ فنانس‘‘ کیٹیگری میں ان کا نام ملک کے 10 ٹاپ کے وکلا میں شامل کیا تھا۔


Press Release July 12, 2014
ضرار سہگل لا فرم ’’کلفورڈ چینس یو ایس اے‘‘ میں ’’ہیڈ آف لاجسٹکس‘‘ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکا میں پاکستانی نژاد وکیل سہگل کو امریکا میں ''سال کا بہترین وکیل'' قرار دیا گیا ہے۔



''لیگل 500'' کی طرف سے پاکستانی نژاد وکیل ضرار سہگل کو امریکا میں ''سال کا بہترین وکیل'' قرار دیا گیا ہےانہیں یہ ایوارڈ فنانس کیٹیگری میں ملا ہے، اس سے قبل امریکی چیمبرز لا ڈائریکٹری نے ضرار سہگل کو ''ایسٹ فنانس'' کیٹیگری میں ان کا نام ملک کے 10 ٹاپ کے وکلا میں شامل کیا تھا۔ ضرار سہگل لا فرم ''کلفورڈ چینس یو ایس اے'' میں ''ہیڈ آف لاجسٹکس'' کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ضرار سہگل نے2013 میں 40 سال سے کم عمر اور پہلے پاکستانی کے طور پر امریکا میں ٹاپ کے 10 وکلا میں شامل ہونے پر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ 2010 میں ضرار سہگل کو ڈبلیو ایک ایف فورم کا ''ینگ گلوبل لیڈر'' منتخب کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں