ایف آئی اے کی عمران خان سے دھمکی آمیز پوسٹ کے حوالے سے تفتیش

ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے تقریباً 45 منٹ تک تفتیش کی


عمران اصغر September 14, 2024
عمران خان سے یف آئی اے کی ٹیم نے 45 منٹ تک تفتیش کی—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دھمکی آمیز بیان کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ کی تحقیقات میں شامل تفتیش ہوگئے اور ٹیم نے ان سے تقریباً 45 منٹ تفتیش کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ کے ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اڈیالہ جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی ایف آئی اے سائبر کرائمز کے مقدمے میں شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تقریبا 45 منٹ تفتیش کرکے واپس روانہ ہوگئی، 3رکنی ٹیم میں ایف آئی اے کے تفتیشی اور تکینیکی افسران شامل تھے۔

ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے دھمکی آمیز ایکس پوسٹ بارے مختلف سوالات کیے گئے۔

بانی پی ٹی آئی کا بیان لینے والی ایف آئی اے کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، محسن افضال اور محمد انیس شامل تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر اصرار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں