جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کی ضرورت ہے صدر مملکت

اس سال کے یوم جمہوریت کا عالمی عنوان "مصنوعی ذہانت کی مدد سے بہتر طرز حکمرانی کا فروغ" ہے


Amir Ilyas Rana September 14, 2024
فوٹو- فائل

صدر آصف علی زرداری نے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، ضروری اصلاحات لانے اور پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے جمہوریت کو ایک منصفانہ اور جامع معاشرے کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو درپیش موجودہ چیلنجز کا حل ایک مضبوط اور متحرک جمہوری عمل میں پوشیدہ ہے۔

صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا اس سال کے یوم جمہوریت کا عالمی عنوان "مصنوعی ذہانت کی مدد سے بہتر طرز حکمرانی کا فروغ" ہے۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے مصنوعی ذہانت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت شفافیت، احتساب اور انتظام عامہ کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے جبکہ یہ ڈیٹا پر مبنی معلومات فراہم کر کے ووٹرز کی جمہوری عمل تک رسائی بہتر بناتی ہے۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے کردار کو جمہوریت کے تحفظ، عوامی مسائل کے حل اور جامع پالیسیوں کی تشکیل میں کلیدی حیثیت قرار دیا انہوں نے کہا "ہمارا مستقبل جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی اجتماعی کوششوں پر منحصر ہے کہ جمہوریت آنے والی نسلوں کے لیے پھلتی پھولتی رہے۔"

صدر نے مزید کہا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ اور تمام شہریوں کی سیاسی، معاشی اور سماجی شمولیت جمہوریت کی اساس ہے جمہوریت کے ذریعے پاکستان سماجی و اقتصادی انصاف، مساوات، قانون کی حکمرانی اور اظہار رائے کی آزادی یقینی بنا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |