20 برس تک ایک ہی نمبر استعمال کرنیوالے شخص نے لاٹری جیت لی

تھامس اینسکو 20 برسوں سے ہندسوں کا ایک ہی سیٹ استعمال کر رہے تھے


ویب ڈیسک September 15, 2024

امریکا میں ایک شخص نے دو دہائیوں سے مسلسل ہندسوں کا سیٹ استعمال کرتے ہوئے بالآخر 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس کے علاقے بلیک اسٹون سے تعلق رکھنے والے تھامس اینسکو نے لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ جو ہندسے انہوں نے اپنے میگا ملین ٹکٹ کے لیے استعمال کیے ان کے لیے بہت جانے پہچانے تھے۔

تھامس اینسکو نے بتایا کہ وہ ان ہی ہندسوں سے گزشتہ 20 سال سے لاٹری میں قسمت آزما رہے ہیں۔ یہ ہندسے ان کی سالگرہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

تھامس اپنے ہمراہ اپنی ایلیہ کو لاٹری ہیڈکوارٹرز لے کر گئے۔ ان کی اہلیہ 20 برس قبل اپنی علیحدہ لاٹری جیت چکی ہیں۔

لاٹری کے فاتح کا کہنا تھا کہ وہ یہ پیسے اپنے بچوں اور ان کے بچوں کی مدد کے لیے استعمال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں