سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی

مفت اندراج کی سہولت سے درست ڈیموگرافک ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی، شرجیل میمن


Staff Reporter September 14, 2024
فوٹو: سندھ حکومت فیس بک

حکومت سندھ نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیدائش کے مفت اندراج کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور پسماندہ طبقوں کے لیے قابل رسائی بنانا ہے، اندراج فیس کے خاتمے سے کم آمدنی والے افراد آسانی سے بچوں کی رجسٹریشن کراسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مفت اندراج کی سہولت سے درست ڈیموگرافک ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی، فیصلے سے دور رس فائدے حاصل ہوں گے اور سندھ میں ہر فرد کی قانونی شناخت یقینی ہوگی۔

دریں اثنا سندھ کابینہ نے ممنوع منشیات سے منسلک فصلوں کی کاشت پر 7 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی بھی منظوری دیدی۔

کابینہ کے منظور کردہ فیصلوں کے مطابق منشیات بنانے اور جگہ کے استعمال پر 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جبکہ منشیات رکھنے پر ایک تا سات سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں