2024

کراچی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا


Staff Reporter September 14, 2024
(فوٹو: فائل)

کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، موٹر سائیکل سوار ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے دوران گشت مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ان میں سے ایک ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ثقلین ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید معلومات اور ڈاکوؤں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں