پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے کانفرنس، مؤثر حکمت عملی کے ساتھ اقدامات کا فیصلہ


ویب ڈیسک September 14, 2024
فوٹو فائل

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کانفرنس کا انعقاد انسداد منشیات فورس (اینٹی نارکوٹکس / اے این ایف) نے کیا جس میں صوبائی سطح پر تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے تجاویز بھی پیش کیں۔

اعلامیے کے مطابق کانفرنس کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام ہے جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک کو فروغ دے کر مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور جامع اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے این ایف ملک بھر کی جامعات کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کے ساتھ ملک گیر مہم کا اغاز کر رہی ہے۔ کانفرنس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پنجاب، پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس، سیف سٹی اتھارٹی، ایف آئی اے، نادرا، پی سی ایس آئی آر اور دیگر اہم تعلیمی اور سماجی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل اور طلباء و طالبات کو اس گھناونے فعل میں لگانے والوں کا قلع قمع کرنے کیلئے بھرپور ایکشن شروع کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں