2024

واٹس ایپ کا یہ فیچر آپ کی تصاویر لیک کر سکتا ہے

نقص کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز ایپ میں صارفین کی نجی تصاویر اور چیٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں


ویب ڈیسک September 15, 2024

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں سامنے آنے والا ایک نقص کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز ایپ کے 'ویو ونس' فیچر کو بائی پاس کرتے ہوئے صارفین کی نجی تصاویر اور چیٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

2022 میں متعارف کرایا جانے والا ویو ونس فیچر کا مقصد پرائیویسی کو مزید بہتر کرنا تھا جس کے تحت کسی بھی میڈیا اور میسجز کو دوبارہ کھولا نہیں جا سکتا یا ان کا اسکرین شاٹ نہیں لیا جا سکتا یا اسکرین ریکارڈنگ نہیں کی جا سکتی۔

تاہم، زینگو ایکس ریسرچ کے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹا اس فیچر کی جانب سے غفلت میں مبتلا ہیں۔

ٹیم نے دریافت کیا کہ سائبر حملہ آور باآسانی ہیک کیے گئے واٹس ایپ اکاؤنٹس میں ویو ونس میسجز کو محفوظ کر کے اس کی نقل شیئر بھی کر سکتے ہیں۔

بلیپنگ کمپیوٹر میں شائع کی جانے والی رپورٹ میں زینگو کے سی ٹی او ٹیل بیئری نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے ذمہ دارانہ طور پر میٹا کے سامنے یہ انکشافات رکھے، لیکن جب ٹیم کو یہ احساس ہوا کہ اس نقص کا پہلے بے دردی کے ساتھ فائدہ اٹھایا جا چکا ہے تو واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ کرنے کی غرض سے یہ معلومات عوام کے سامنے پیش کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں