کراچی فائرنگ کے واقعات میں بچہ جاں بحق دو بھائی زخمی

اعظم بستی گلی نمبر 10 میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا


Staff Reporter September 15, 2024
(فوٹو: فائل)

فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچہ جاں بحق جبکہ 2 نوعمر سگے بھائی زخمی ہوگئے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچہ جاں بحق جبکہ 2 نوعمر سگے بھائی زخمی ہوگئے۔ گلشن اقبال نیپا فلائی اوور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے اعظم بستی گلی نمبر 10 میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت 6 سالہ برہان ولد بابر کے نام سے کی گئی اس حوالے سے ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی برہان اپنے والد کے نائن ایم ایم پستول سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا جو کہ لوڈ تھا اور بچے سے خود ہی اتفاقیہ گولی چل گئی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا ۔اسلحہ لائسنس یافتہ ہے جبکہ بچے کا والد فرنیچر کا کام کرتا ہے۔تاہم، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

دریں اثنا ماڑی پور مچھر کالونی آزاد محلے میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 سگے بھائی زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 12 سالہ سمیر اور 14 سالہ ثنااللہ ولد عالم کے نام سے کی گئی ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم،پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔ گلشن اقبال نیپا فلائی اوور پر فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا ۔

چھیپا حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 26 سالہ فیضان کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر ہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں