چیمپیئنز ون ڈے کپ پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا

329 رنز کے تعاقب میں ڈولفنز کی پوری ٹیم 47 اوورز میں 278 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

پینتھرز کے کپتان شاداب خان کا میچ کے دوران ایک انداز (فوٹو: فائل)

چیمپیئنز ون ڈے کپ کے میچ میں شاداب خان کی پینتھرز نے سعود شکیل کی ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے۔

پینتھرز کی جانب سے عثمان خان 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، حیدر علی 63 اور شاداب خان 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔


مزید پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ: افتتاحی میچ میں مارخورز کی پینتھرز کو 160 رنز سے شکست

ڈولفنز کی جانب سے عثمان قادر نے تین، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے دو، دو، فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز کی پوری ٹیم 47 اوورز میں 278 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، قاسم اکرم نے 65 اور فہیم اشرف نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

پینتھرز کے محمد حسنین پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے، اسامہ میر اور مبصر خان نے دو، دو اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story