گورنر ہاؤس میں جشن عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے نعت خوانی کا پروگرام

نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے


ویب ڈیسک September 15, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

گورنر ہاﺅس سندھ میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالہ سے نعت خوانی کا تاریخ ساز پروگرام منعقد کیا گیا۔

نعت خوانی کے اس پروگرام میں سجادہ نشین دربار عالیہ محمدیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے خصوصی خطاب کیا۔

ملک بھر سے معروف نعت خوان غلام مصطفی، عامر فیاضی سمیت دیگر نے بھی نعت خوانی میں شرکت کی، معروف نعت خواہان نے نعت رسول مقبولﷺ سے محفل میں سماں باندھ دیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے محفل میلاد النبیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے مجھے 12 ربیع الاول کو گورنر سندھ بنایا۔

کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ نبی پاک صلی علیہ وسلم کی تعلیمات کی پیروی انتہائی ناگزیر ہے، جو رسول اللہ صلی علیہ وسلم کا عاشق نہیں وہ کچھ بھی نہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے، ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کو مکمل نافذ کر کے مشکلات سے نکلا جا سکتا ہے۔

پروگرام کے آخر میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، اس محفل کے لئے گورنرہاﺅس کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں