ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت کوفروغ ملے گا وزیر خزانہ

نمو کے لیے زراعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات کوترجیح دی جا رہی ہے

(فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت کوفروغ ملے گا اوربدعنوانی پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔


وفاقی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ کلی معیشت کے استحکام کے بعد اب نمو کی طرف جا رہے ہیں، نمو کے لیے زراعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات کوترجیح دی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی ایف اے سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام 21 وین ایکسلینس ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر9.6 فیصد ہوگئی، پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ کلی معیشت کا استحکام اسلئے ضروری ہے ۔
Load Next Story