اے ڈی بی کی نظام تعلیم کی اصلاح کیلیے بھارتی اسکیم اپنانے کی تجویز

ایشیائی بینک نے یہ تجویزغیر فعال تعلیمی نظام میں بہتری کیلیے پاکستان کی مالی سپورٹ کی درخواست پر دی

(فوٹو: فائل)

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو غیر فعال تعلیمی نظام کی اصلاح اور معیاری تربیت کیلیے بھارتی وزیراعظم مود کی ایجوکیشن اسکیم اختیار کرنے کی تجویز دیدی۔

ایشیائی بینک نے یہ تجویزغیر فعال تعلیمی نظام میں بہتری کیلیے پاکستان کی مالی سپورٹ کی درخواست پر دی، جس کا مقصد اسکول سے باہر تمام بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی بینک نے سفارش کی ہے کہ حکومت ایک حکمت عملی کے تحت کثیر جہتی مشاورتی پالیسی اختیار کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کی ہر شہری کیلئے تاحیات سیکھنے کی پالیسی (ULLAS) سمیت دنیا کی بہترین تعلیمی پالیسیوں سے استفادہ کرے۔


ایشیائی بینک نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی وزیراعظم کی اسکیم وفاقی اور صوبائی دونوں حکومت پر معیاری تعلیم تک رسائی کے فروغ کیلئے تعاون پر زور دیتی ہے، پاکستان کئی حوالوں سے اس پالیسی سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئین کے تحت اگرچہ تعلیم ایک صوبائی شعبہ ہے، تاہم 18ویں ترمیم کے بعد ایک ملک گیر معیاری نصاب ترتیب دینے کے حق آوازیں اٹھتی رہتی ہیں۔

بھارت میں وزیراعظم مودی نے تمام شہریوں کیلئے شعبہ تعلیم تمام پہلوئوں کا احاطہ کرنے کیلئے پانچ سالہ سکیم (ULLAS) متعارف کرائی جس کا مقصد ہر شہری کو خواندہ بنانے کے علاوہ 21 ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق ضروری مہارتوں سے لیس کرنا ہے جن میں مالیاتی، ڈیجیٹل، تجارتی مہارتیں، ہیلتھ کیئر، چائلڈ کیئر، خاندان کی فلاح وغیرہ شامل ہیں۔
Load Next Story