جولائی تا ستمبر پی ایس ڈی پی فنڈز کا اجرا کردیا گیا

رواں سال صوبائی منصوبوں کیلیے 80 ارب41 کروڑ روپے مختص ہیں

(فوٹو: فائل)

رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہہ ماہی (جولائی تا ستمبر)کے لیے پی ایس ڈی پی فنڈز کا اجرا کردیا گیا، صوبائی نوعیت کے منصوبوں کیلیے9 ارب 97 کروڑ کے اجرا کی منظوری دیدی گئی۔


تفصیلات کے مطابق رواں سال صوبائی منصوبوں کیلیے 80 ارب41 کروڑ روپے مختص ہیں،جولائی تا ستمبر 12.40 فیصد فنڈز کے اجرا کی منظوری دیدی گئی، سندھ کو سب سے زیادہ ساڑھے 5 ارب، بلوچستان کو 2 ارب سے زائد ملیں گے پنجاب، خیبرپختونخوا سمیت چاروں صوبوں سے منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

صوبائی منصوبوں کی تفصیلات ملنے پر فنڈز جاری کردیے جائیں گے،وفاقی وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے صوبائی محکموں کو مراسلہ بھجوا دیا،رواں سال وفاقی پی ایس ڈی پی کا مجموعی حجم 1100 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
Load Next Story