کوئٹہ میں ریلوے ملازمین نےلوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف ٹرین روک دی

ریلوے حکام کی یقین دہانی پر ملازمین نے احتجاج ختم کیا اور اور جعفر ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔


ویب ڈیسک July 12, 2014
ایک جانب بجلی کی لوڈ شیدنگ نے جینا دوبھر کررکھا ہے تو گزشتہ 4 روز سے پانی بھی بند ہے ، ملازمین کا شکوہ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ریلوے ملازمین نے بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس روک دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ نے ان کا جینا دوبھر کررکھا ہے جبکہ گزشتہ 4 روز سے پانی کی فراہمی بھی معطل ہے جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں وہ انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔

بعد ازاں ریلوے حکام نے ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر قسم کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی جس پر ریلوے ملازمین نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور جعفر ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں