میچ میں احتجاج کی دھمکی جے شاہ نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی

گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسند جماعت نے بنگلادیشی ٹیم کے دورے کی مخالفت کی تھی

گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسند جماعت نے بنگلادیشی ٹیم کے دورے کی مخالفت کی تھی (فوٹو: فائل)

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بنگلادیشی ٹیم کو دھمکیاں ملنے کے بعد جے شاہ نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سیکریٹری جے شاہ نے بنگلادیش کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

بنگلادیشی ٹیم کی حفاظت کے حوالے سے خدشات گزشتہ ماہ اس وقت سامنے آئے جب ہندو انتہا پسند تنظیم مہاسبھا دورے کی مخالفت کی اور اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کی کال دی۔


مزید پڑھیں: ہندو انتہاپسندوں کی دھمکی؛ دوسرا ٹیسٹ منتقل کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرائے جانے کے بعد ہندو انتہا پسند جماعت نے الزام عائد کیا تھا کہ بنگلادیش میں ہندوؤں کو قتل اور انکے گھر جلائے جارہے ہیں جبکہ بنگلادیش کی عبوری حکومت نے اِن دعوؤں کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کو پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر سے چنئی اور 27 ستمبر سے کانپور میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے۔
Load Next Story