یوم جمہوریت پر صدر مملکت نے پیغام جاری کردیا

شہریوں کو بااختیار بنانے، سیاسی عمل میں شرکت کے فروغ میں جمہوریت کا اہم کردار ہے، آصف زرداری


ویب ڈیسک September 15, 2024
شہریوں کو بااختیار بنانے، سیاسی عمل میں شرکت کے فروغ میں جمہوریت کا اہم کردار ہے، آصف زرداری (فوٹو: فائل)ٌ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم جمہوریت کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔

15 ستمبر کو بطور یوم جمہوریت کے حوالے سے جاری کردہ پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ شہریوں کو بااختیار بنانے، سیاسی عمل میں شرکت کے فروغ میں جمہوریت کا اہم کردار ہے اور ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جیسے رہنماؤں نے ملک میں جمہوری عمل کی بحالی اور استحکام کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت عوام کی سیاسی عمل میں شرکت، سیاسی تنوع اور عوامی حقوق کے تحفظ کا نام ہے، جو شہریوں کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی حقوق کا تحفظ جمہوریت کو دیگر نظام ہائے حکومت سے ممتاز کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی کے ذریعے جمہوریت کے تحفظ، پالیسیوں کی تشکیل اور ملک کے اہم ترین مسائل کے حل میں پارلیمان کا اہم کردار ہے، پارلیمنٹ مسائل کے حل، شمولیت اور پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بنیادی ادارہ ہے۔

صدر ممکت نے مزید کہا کہ جمہوری اصولوں کے تحت ہی ہم مساوات، سماجی اور اقتصادی انصاف، قانون کی حکمرانی اور آزادیٔ اظہار حاصل کر سکتے ہیں، آج کے دن، ہم جمہوریت کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |