2017 تک بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے مکمل کریں گے شہباز شریف

بجلی کا بحران ختم کرکے ہی دم لیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک July 12, 2014
عوام کو بجلی اور گیس کی چوری کا مسئلہ عشروں سے درپیش ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اندھیرے ختم کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے، اس سلسلے میں 2017 تک بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے مکمل کریں گے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی کا توانائی کے بحران پر اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی کو توانائی کے شعبے میں چین کی سرمایہ کاری پربریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری بھی متاثر ہورہی ہے۔ ملک کے عوام کو گزشتہ کئی عشروں سے بجلی اور گیس کی چوری کا مسئلہ درپیش ہے، مسلم لیگ (ن) کو اندھیرے ختم کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ بجلی کا بحران ختم کرکے ہی دم لیں گے اور 2017 تک تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں