کراچی میں دو روز تک مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور رات میں بوندا باندی کا امکان

شہر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران بارش کے کسی نئے سلسلے کا کوئی امکان نہیں


ویب ڈیسک September 15, 2024
فائل فوٹو

شہر میں پیر اور منگل کو مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے تاہم رات کے وقت پھوار اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

اتوار کوشہر کاموسم معتدل رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 63 فیصد تک بڑھنے کے باوجود سمندری ہوائیں چلنے کے سبب موسم قدرے بہتر رہا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 تا 33 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ معمول سے قدرے تیز سمندری ہوائیں بدستور فعال رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران بارش کے کسی نئے سلسلے کا کوئی امکان نہیں ہے، صوبے کے دیگر مقامات و اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں