بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری لازمی سروس ایکٹ نافذ

ایکٹ کے تحت ملازمین کے احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی، ذرائع


ویب ڈیسک September 15, 2024
ایکٹ کے تحت ملازمین کے احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی، ذرائع (فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں این ٹی ڈی سی اور سرکاری جنیکوز پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کے تحت احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی، جسکا مقصد پرائیویٹائزیشن کے دوران ملازمین کے احتجاج سے بچنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ نافذ ہونے کے بعد ملازمین اور ان کے یونین کام میں مداخلت نہیں کرسکیں گی۔

اسی طرح ڈسکوز، این ٹی ڈی سی، جنکوز میں یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی جبکہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 6 ماہ کیلئے تمام پاور سیکٹر کے اداروں پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کے بعد پاور ڈویژن کے ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ ایکٹ نافذ کرنے کا مقصد نجکاری کے وقت تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر اداروں میں یونین ملازمین کے احتجاج کا ڈر تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |