لاہور مشکوک افراد کی فائرنگ سے گشت پر مامور کانسٹیبل جاں بحق

پولیس اہلکار ارشد کے سینے پر دل کے قریب گولی لگی تھی

(فوٹو : فائل)

اسلام پورہ میں پولیس اہلکاروں پر مشکوک افراد کی فائرنگ سے گشت پر مامور کانسٹیبل ارشد جاں بحق ہوگیا۔

پولیس اہلکاروں نے ساندہ روڈ کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔


پولیس اہلکار ارشد کے سینے پر دل کے قریب گولی لگی جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔

مشکوک موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Load Next Story