کراچی میں سانحہ 12 مئی کا ملزم 90 روز کی نظربندی کے لئے رینجرز کے حوالے
ملزم ریحان ہاشمی پر سانحہ 12 مئی کے علاوہ بھی 12 قتل کے مقدمات ہیں
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے ملزم کو 90 روز کی نظربندی کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا۔
سندھ رینجرز نے گزشتہ روز حراست میں لئے گئے ملزم ریحان فاروقی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا، جہاں رینجرز کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم ریحان ہاشمی کا تعلق مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت ہے، ملزم 12 مئی 2007 کو کراچی میں ہونے والے قتل و غارت میں ملوث ہے، اس کے علاوہ قتل کی دیگر 12 وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ اس لئے مزید تحقیقات ملزم کو 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کیا جائے۔
عدالت نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت ملزم کو 90 روز کی نظربندی کےلیے رینجرز کے حوالے کرتے ہوئے مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔