اسلام آباد خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنیوالے 2افراد گرفتار
ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، نقدی، وائر لیس سیٹ اور اسلحہ برآمد
تھانہ شالیمار پولیس نے اپنے آپ کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، نقدی، وائر لیس سیٹ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالوحید اور شہزاد محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہے۔