لاہور ہائی کورٹ کے 3 فاضل ججوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

دھمکیوں کے بعد اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی سیکیورٹی کے پولیس کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک July 12, 2014
لاہور ہائیکورٹ کے جن ججز کو دھمکیاں ملی ہیں ان میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے جوڈیشنل ٹریبونل کے سربراہ جسٹس علی باقرنجفی بھی شامل ہیں۔ فوٹو:فائل

ہائی کورٹ کے 3 فاضل ججوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی ہیں جس کے بعد اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشنل ٹریبونل کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی سمیت لاہور ہائی کورٹ کے 3 فاضل ججوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی ہیں۔ جس کے بعد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ رجسٹری میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے علاوہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی سکیورٹی کے لئے پولیس کمانڈوز بھی تعینات کردئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی میں موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو بھی دہشتگردوں نے نشانہ بنایا تھا تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں