آئینی ترامیم امید ہے مولانا ووٹ دیں گے وزیر دفاع خواجہ آصف

قاضی فائز عیسی' کو توسیع دینے کی بات درست نہیں، وزیر دفاع


ویب ڈیسک September 15, 2024
قاضی فائز عیسی' کو توسیع دینے کی بات درست نہیں، وزیر دفاع (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم سے آج سے کچھ رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایوان کا ماحول آج اچھا رہنے کی توقع نہیں کیونکہ ایک پارٹی کے سیاسی ڈی این اے میں مصلحت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا آئینی ترمیم پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا، اس فیصلے کے ذریعے تھوڑا اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے، حکومت کے پاس آئینی ترمیم کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہے۔

خواجہ آصف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی توسیع دینے کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ درست خبر نہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جو بھی ہو رہا ہے اجتماعی افادیت کیلئے ہو رہا ہے، چلیں ہماری نیت ٹھیک نہ سہی کام تو ٹھیک کر رہے ہیں، امید ہے مولانا ووٹ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |