2024

خیبر پختونخوا میں پولیس کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

افسران ٹک ٹاک، فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کا استعمال نہیں کریں گے


ویب ڈیسک September 15, 2024
(فوٹو فائل)

خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے بھر میں پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے صوبے بھر کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

پولیس سے جاری اعلامیے کے مطابق پولیس افسران ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹا گرام کا استعمال نہیں کریں گے جبکہ افسران و اہلکاروں کے واٹس ایپ استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں