روزمرہ مصنوعات میں استعمال ہونے والے خطرناک کیمیکلز

یہ کیمیکلز نان اسٹک سطحوں، آگ بجھانے والی جھاگوں، پیکجوں کو چکنائی سے بچانے میں استعمال ہوتے ہیں


ویب ڈیسک September 15, 2024
[فائل-فوٹو]

سافٹ ڈرنکس، خوراک، پانی، کپڑوں اور فرنیچر میں ایسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو لوگوں کی صحت کے لیے خطرات پیدا کرسکتے ہیں۔

ایسے کیمیکلز کو پی ایف ایز یاforever chemicals کا بھی نام دیا گیا ہے کیونکہ وہ انسان کی روزمرہ معمولات میں کہیں نہ کہیں ہمیشہ شامل رہتے ہیں اور ختم نہیں ہوتے-

یہ کیمیکلز 1950 کی دہائی سے صارفین کی مصنوعات میں استعمال ہو رہے ہیں۔

جیسا کہ ان کیمیکلز کے بارے میں مزید مطالعات اور ضوابط جاری کیے گئے ہیں، ڈاکٹر کارمین مارسیٹ حمل کے دوران بھی ان کیمیکلز کے اثرات پر تحقیق کر رہی ہیں۔

مارسیٹ ایموری یونیورسٹی کے رولنز سکول آف پبلک ہیلتھ میں ریسرچ کی ممتاز پروفیسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ یہ سمجھیں کہ پی ایف ایز کو کم سے کم اپنے معمولات میں شامل کریں بالخصوص حاملہ خواتین۔

پی ایف اے ایز تقریباً 15,000 انسانی ساختہ کیمیکلز کی ایک کلاس ہے جس میں فلورین گروپ ہوتے ہیں جو انہیں خاص خصوصیات دیتے ہیں۔ وہ نان اسٹک سطحوں میں، آگ بجھانے والی جھاگوں، پیکجوں کو چکنائی سے بچانے اور قالینوں اور کپڑوں کو واٹر پروف کرنے میں استعمال ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |